تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سعودی عرب: روٹیوں پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس!

ریاض: سعودی عرب میں روٹی بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے دائرے میں آتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی زکوۃ ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی (زاتکا) کا کہنا ہے کہ روٹی سمیت تمام غذائی اشیا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے دائرے میں آتی ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ بشرطیکہ غذائی ایشا ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں رجسٹرڈ ادارے کے ذریعے فروخت کی جارہی ہوں۔

‘روٹی سمیت تمام غذائی اشیا پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایسی صورت میں لگے گا، ان سب کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ادارے کی طرف سے فروخت ہونا ضروری ہے‘۔

قبل ازیں ایک بیان میں زاتکا نے کہا تھا کہ اگر کسی ادارے کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ 75 ہزار ریال تک پہنچ گئی ہو تو اس کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں اندراج ضروری ہے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ادارے کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 87 ہزار 500 ریال ہو اور 3 لاکھ 75 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو تو ایسی صورت میں اندراج رضاکارانہ طور پر کرایا جاسکتا ہے لازمی نہیں ہوگا۔

سعودی زکوۃ ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک سالانہ ایک لاکھ 87 ہزار 500 ریال سے کم آمدنی والے اداروں کا تعلق ہے تو ان کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں اندراج کرانا ضروری نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -