The news is by your side.

پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کم ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کم ترین سطح پر آگیا ہے، آڈیٹر جنرل کے مطابق ٹیکس وصولی میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے.

پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں ٹیکس وصولی کی شرح بہت کم ہے، مالی سال دوہزار تیرہ چودہ میں ٹیکس ٹو جی ڈی تناسب میں معمولی سا اضافہ ہوا ہے ۔

گزشتہ پانچ سال میں یہ تناسب ساڑھے آٹھ فیصد سے ساڑھے نو فیصد کے درمیان ہی رہا، پاکستان میں صفر اعشاریہ تین فیصد افراد ڈائریکٹ ٹیکس ادا کر تے ہیں۔

اے جی پی کے مطابق محدود ٹیکس دائرہ کار ، غیر دستاویزی معشیت،زراعت اور خدمات جیسے اہم شعبوں کا ٹیکس میں حصہ انتہائی کم اس کے اہم وجوہات ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں