The news is by your side.

Advertisement

‏’کےالیکٹرک کے ذریعے ملنے والا ٹیکس خزانے میں جائے گا‘‏

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے اور نہ ہی ٹیکس میں اضافہ کر ‏رہے ہیں کے الیکٹرک سے ملنے والے ٹیکس خزانے میں جائے گا۔

وزیربلدیات ناصر شاہ نے اپ گریڈ کی گئی موبائل ایپ سروس کا افتتاح کردیا۔ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان ‏نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایاگیاہے ایپ سےآن ‏لائن ٹینکر سروس میسرہو گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیربلدیات نے کہا کہ ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی اسداللہ خان اوران کی ٹیم کو ‏خراج تحسین پیش کرتاہوں توقع ہے کہ واٹربورڈ میں بہتری آئےگی لوگوں کی سہولتوں کےلئے بہت سے اقدامات ‏کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےہمیشہ وفاقی حکومت کوویلکم کیاہے وزیراعظم سےکہتےہیں کہ اعلانات نہ کریں آئیں ‏کام کریں، یہ وہی کےسی آرہےجونوازدورمیں سندھ حکومت کےتعاون سےبن رہی تھی، 25 دسمبر2017 کو گراؤنڈ ‏بریکنگ تھی۔

وزیربلدیات نے کہا کہ ہم لوگ بلدیاتی انتخابات کیلئےمکمل تیارہیں قانون سازی آخری مراحل میں ہے کسی ٹیکس ‏میں اضافہ نہیں کر رہے کے الیکٹرک سے ملنے والے ٹیکس خزانے میں جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں