تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: خاتون کی تصویر نے ڈرائیور کو سنگین جرم میں پھنسا دیا

ریاض: سعودی عرب کی پولیس نے اپنے موبائل میں خاتون مسافر اتارنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے کہ اُس نے خاتون مسافر کے علم میں لائے بغیر اُن کی تصویر موبائل سے بنائی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹیکسی ڈرائیور ایشائی باشندہ ہے جس نے خاتون کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔ ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد القریدیس کا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف خاتون نے شکایت درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جعل سازی مہنگی پڑگئی

ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد اُس کے خلاف انسداد سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اُسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کی بنا اجازت تصویر بنانے والے شخص کو ایک سال قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -