ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کمپنی نے ٹیکسی کا استعمال سبزیاں اُگانے کیلئے شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : تھائی لینڈ میں عائد سخت کرونا پابندیوں نے کمپنی کو ٹیکسی کی چھت پر سبزیاں اگانے پر مجبور کردیا۔

کرونا وائرس کی مہلک وبا کو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے دو برس کا عرصہ ہونے والا ہے اور اس عرصے میں کمپنیوں کی جانب سے کرونا ویکسین تیار کرلی گئی۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے اس کے باوجود کئی ممالک سخت کرونا پابندیاں عائد ہیں جو شہریوں کے روزگار پر بھی شدید منفی اثرات ڈال رہی ہیں۔

تھائی لینڈ کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر منحصر ہے اور کرونا پابندیوں کے باعث سیاح تھائی لینڈ کا رُخ کرنے سے قاصر جس کے باعث ٹیکسی ڈرائیورز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

ٹیکسی کمپنی نے ٹیکسیوں کی چھت پر سبزیاں (ٹماٹر، کھیرا اور سبز پھلی) اُگانا شروع کردی ہیں۔

ٹیکسی کمپنی کے ایگزیکٹو افسر کا کہنا ہے کہ ٹیکسی کی چھت پر سبزیاں اُگانے کا مقصد حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنی ملازمین کا پیٹ پالنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈھائی ہزار ٹیکساں پارک ہوچکی ہیں اور ڈرائیور اپنے اپنے آبائی علاقوں میں جاچکے ہیں اب صرف پانچ سو ٹیکسیاں بچی ہیں۔

تھاپکرن کا کہنا تھا کہ متعدد ٹیکسی کمپنیاں مالی مشکلات کی وجہ سے قرضے پر خریدی گئیں گاڑیوں کی قسط بھی ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں