منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بعد پہلی بار منظر عام، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(11 جولائی 2026): امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹ بال اسٹار ٹریوس کیلسی نے شادی کے بعد پہلی بار ایک عوامی تقریب میں شرکت کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

3 جولائی کو نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شاندار اور نجی تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ مشہور جوڑا اپنے نجی ہنی مون سے واپسی کے فوراً بعد ایک اور شادی کی تقریب کا حصہ بنا۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے ٹریوس کے سابق ساتھی اور کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی جوجو اسمتھ شوسٹر اور فٹنس انفلوئنسر لورا کروک کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

10 جولائی کو ہونے والی اس تقریب کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب مداحوں نے شادی کے بعد ٹیلر اور ٹریوس کو میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ دیکھا۔

تقریب میں ٹیلر سوئفٹ گلابی رنگ کے خوبصورت سلیو لیس گاؤن اور اپنی روایتی سرخ لپ اسٹک میں انتہائی دلکش نظر آئیں، جبکہ ٹریوس کیلسی سیاہ رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ملبوس تھے۔

دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے تقریب میں داخل ہوئے اور تصاویر میں ان کی شادی کی انگوٹھیاں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھیں۔ تقریب کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں زیادہ تر وقت ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے رہے اور دلہا دلہن کو مبارک باد بھی دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد دونوں نے اپنا ہنی مون امریکا کے مشہور سیاحتی مقام ییلو اسٹون کے ایک پرتعیش ریزورٹ میں گزارا تھا اور وہ اس تقریب میں شرکت کے لیے ہی واپس پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی اپنی شادی 3 جولائی کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوئی تھی، جسے ایک خوبصورت خفیہ باغ کی شکل دی گئی تھی۔

اس نجی تقریب میں ہالی ووڈ ستاروں، موسیقاروں اور کھیلوں کی دنیا کی نامور شخصیات سمیت تقریباً ایک ہزار مہمانوں نے شرکت کی تھی، جبکہ شادی کے بعد اسٹیڈیم کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر بھی اس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں