نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا اور سال کی بہترین گلوکارہ اور دہائی کی بہترین فنکارہ کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریکی گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے، ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین پلے بیک سنگر سمیت 6 مختلف ایوارڈز اپنے نام کئے۔
لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں سجنے والی ایوارڈ تقریب میں ٹیلر سوئفٹ چھائی رہیں، اس کیساتھ ان کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 29 ہو گئی، تقریب کے آغاز سے لے کراختتام تک ٹیلر سوئفٹ کے لکھے اور گائے گئے گانے ہی بجتے رہے۔
مزید پڑھیں : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
جس کے بعد 29 ایوارڈ کے ساتھ ہی ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا، پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کو 24 ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل تھا۔
خیال رہے چند ماہ قبل مایہ ناز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ کی یونی ورسٹی کی فیس ادا کرکے ساری دنیا کو حیران کردیا تھا اور ٹیلر سوئفٹ کے اس اقدام کو ساری دنیا میں سراہا گیا تھا۔