بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک(14 دسمبر 2025): مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کوانیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے، ان عالمی دوروں کے دوران انہوں نے ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمائے تھے۔

 اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلر نے ٹور پر کام کرنے والوں کو 197 ملین ڈالر سے زیادہ کے بونس تقسیم کیے، یہ جذباتی لمحہ ان کی نئی ڈزنی پلس ڈاکیومنٹری سیریز "ٹیلیر سوئفٹ: دی ایرس ٹور، دی اینڈ آف این ایرا” میں ریکارڈ کیا گیا۔

ہر ایک کے کارڈ پر ایک ہی پیغام ہے، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب اسے ایک ساتھ کھولیں گے، علاوہ ازیں گلوکارہ نے اپنے عملے کو اظہارِ تشکر کا خط بھی دیا، ٹیلر سوئفٹ نے جب عملے کو  197 ملین ڈالر بونس کا بتایا تو لوگوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔

ٹیلر نے اس دوران کہا کہ آپ کے خط کھولنے سے پہلے میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس ٹور نے مجھے لائیو سیٹنگ میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ لوگوں نے اسے ایسی جوش، تجسس اور برداشت کے ساتھ قبول کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں