نیویارک: امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دے دیا گیا ہے، انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے عالمی سطح پر موسیقی کی فروخت کا جائزہ لینے والے ادارے IFPI کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی، مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب وہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2020ء اور 2021ء میں یہ اعزاز جنوبی کوریا کے معروف موسیقی بینڈ بی ٹی ایس نے حاصل کیا تھا جبکہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 2014ء، 2019ء، 2022ء، 2023ء اور 2024ء میں بھی سرِفہرست رہ چکی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ سال 2025ء کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ دیگر اس فہرست میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں لیڈی گاگا، سبرینا کارپینٹر اور بلی ایلش سمیت دیگر شامل ہیں۔
اے آر رحمان کنسرٹ کے دوران گھٹنوں کے بل جھک گئے، وجہ سامنے آگئی
رپورٹس کے مطابق یہ اعزاز ٹیلر کے 12 ویں موسیقی کے مجموعے دی لائف آف آ شو گرل کی ریلیز کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو اکتوبر 2025ء میں منظرِ عام پر آیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


