site
stats
انٹرٹینمںٹ

ٹیلر سوِفٹ پر گانے کے بول چوری کرنے کا الزام،4کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

نیویارک: پاپ سنگر ٹیلر سوِفٹ پر گانے کے بول چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ جیسی براہم نے سوفٹ پر چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ٹیلر سوفٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر 2014 کے مشہور گانے ’شیک اِٹ آف‘ کے بول چوری کئے ہیں، امریکی آر اینڈ بی گلوکار جیسی براہم نے دعویٰ کیا ہے کہ سوِفٹ نے ’شیک اِٹ آف‘ گانے کے بول 2013 میں ان کے لکھے ہوئے گانے ’ہیٹرز گون ہیٹ‘ میں سے چرائے ہیں۔

واضح رہے کہ شیک اٹ آف گانا دنیا کے میوزک چارٹ پر سر فہرست رہا اور برطانیہ میں اس کی پوزیشن دوسری رہی جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

دوسری جانب میوزک کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ بول کے اعتبار سے تو گانا ایک سا لگتا ہے لیکن موسیقی کے لحاظ سے ان میں کوئی مشابہت نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top