نیویارک(27 فروری 2026): طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد رواں سال کی سب سے بڑی اور متوقع شادی کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال اسٹار ٹریوس کیلسی رواں سال 13 جون کو امریکا کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ‘دی اوشن ہاؤس’ میں شادی کریں گے۔
شادی کے لیے 13 جون کی تاریخ کا انتخاب خاص طور پر ٹیلر سوئفٹ کی پسند پر کیا گیا ہے، کیونکہ نمبر ’13’ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کے لیے خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جوڑا اپنی موسم گرما کی شادی کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہا ہے اور تمام ضروری کاغذی کارروائی اگلے ماہ تک مکمل کر لی جائے گی۔
شادی کی تقریب رہوڈ آئی لینڈ کے علاقے واچ ہل میں ہوگی جہاں ٹیلر سوئفٹ کی اپنی ایک عالیشان حویلی بھی موجود ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد سے مقام کے قریبی ہوٹلوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک انتہائی پروقار اور گلیمرس تقریب ہوگی جس میں ٹیلر سوئفٹ کے قریبی دوستوں سمیت شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ شادی ٹیلر اور ٹریوس کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیے جانے کے تقریباً ایک سال بعد منعقد ہو رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


