جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

طیبہ تشدد کیس: ملزمان کا حاضری سے استثنیٰ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طیبہ تشدد کیس میں ملزم راجہ خرم اور اہلیہ ماہین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے پولیس کو دو ہفتے میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت میں ملزمان نہ آئے لیکن درخواستیں آگئیں۔ سول جج سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان راجہ خرم اوراس کی اہلیہ ماہین ظفر نے علیحدہ علیحدہ استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرادیں۔

ماہین ظفر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میری طبیعت ناساز ہے عدالت نہیں آسکتی، راجہ خرم نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی، درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ اگلی سماعت تک حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔

مزید پڑھیں : طیبہ کے والد نےملزمان کومعاف کردیا

عدالت نے ملزمان کی درخوست منظور کرتے ہوئے پولیس کو چودہ روز میں مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ کمسن ملازمہ بچی طیبہ کوایک حاضر سروس جج کے گھر مبینہ تشدد کانشانہ بنایا گیاتھا،جس پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور بچی کو عدالت لانے کا حکم دیاتھا۔

مزید پڑھیں : طیبہ کیس: پولیس چالان میں جج اوراس کی بیوی ملزم قرار

بعد ازاں بچی کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اوراس کی اہلیہ کو معاف کر دیا۔ طیبہ کےوالد نے کہا تھا کہ اگرآپ ملزمان کوبری کردیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا جس پر جج نے ریماکس دیئے کہ ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، مدعی اپنی مرضی سے بیان حلفی جمع کرائے تب ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں