ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

طیارہ حادثہ کیس کی سماعت، کیپٹن عصمت پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : طیارہ حادثہ کیس کے ملزم کی انسداد دہشت گردی عدالت میں طیارہ حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرے گی۔

عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے کیپٹن عصمت کو ہتھکڑیوں میں پیش کیا ۔ عدالت میں ملزم کو چالان کی نقول بھی فراہم کی گئیں ۔ جس کےبعد فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نےاسے سات جنوری کو طلب کر لیا۔

ملزم کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اسکے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔ جس سے اسے شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا عدالت حکم دے کہ ہتھکڑی ایک ہاتھ میں ڈالی جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ ملزم کو ایک ہاتھ میں ہتھکڑی ڈالی جائے ۔ کیپٹن عصمت پر الزام ہے کہ اس نے شراب پی کر جہاز اڑایا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

پولیس نےملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں