اداکارہ تزین حسین کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے وقت لینا چاہیے۔
تزین حسین لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں اور 5 سال تک انہوں نے بطور سنگل مدر گزاری کیونکہ بیماری کی وجہ سے شوہر کو کھو دیا تھا۔
انہوں نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے۔
ان کی ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے شوہر سے ہوئی، وہ درحقیقت تزین کے دوست کے قریبی دوست تھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تزین حسین نے بتایا کہ دوسری شادی کرنے میں پانچ سال کا عرصہ کیوں لگ گیا ہے۔
یہ پڑھیں: شوہر پوڈ کاسٹ میں دیکھ کر دل ہار بیٹھے تھے، تزئین حسین
اداکارہ نے کہا کہ تنہائی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، آپ اپنی شخصیت کے غیر دریافت شدہ پہلوؤں پر سوال کرتے ہیں اور خود کو جان لیتے ہیں۔
تزین حسین نے کہا کہ میں نے اکیلے پن میں یہ دیکھا ہے کہ اللہ کی ہستی کا ساتھ نہیں چھوڑنا پھر آپ اکیلا پن بھی جھیل لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے وقت لینا چاہیے، مجھے خود کو ایک اور موقع دینے کے لیے وقت درکار تھا اور اب میں ایک بدلی ہوئی شخصیت ہوں، وہ تزین نہیں جو اپنی پہلی شادی میں تھی، اب زندگی سے بہت مطمئن اور خوش ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


