The news is by your side.

Advertisement

انسداد ٹی بی پروگرام کے38ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد : نئے سال کے پہلے دن وزارت قومی صحت نے انسداد ٹی بی پروگرام کے 38 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، دس سال سے ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو یکم جنوری سے دفتر نہ آنے کی ہدایات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے نئے سال کے آغاز پر ملازمین کو پہلاجھٹکا دے دیا، قومی انسداد ٹی بی پروگرام کے38ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ادارے سے لاکھوں روپے کی مراعات لینے والوں کی جگہ چھوٹے ملازمین کی قربانی دی گئی، برطرف ملازمین میں گریڈ 3 تا 18کے ملازمین شامل ہیں، مذکورہ ملازمین گزشتہ دس سال سے ٹی بی کنٹرول پروگرام سے وابستہ تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو یکم جنوری سے دفتر نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، قومی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر میں انتباہی نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے برطرف ملازمین کو دفتری ملکیت کی اشیاء واپس جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ دفتری ملکیت کی اشیاء کی واپس جمع کرانے پر ہی انہیں دسمبر کی تنخواہ جاری کی جائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں