تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چائے، سبزیاں اور قلفی پیچنے سے کپل شرما شو تک کا سفر

مشہور بھارتی کامیڈین سدیش لہری کا کہنا ہے وہ ٹی وی پر آنے سے قبل سبزیاں، چائے اور قلفیاں فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے یہ انکشاف حال میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے، سدیش لہری بھارت کے معروف کامیڈین ہے اور مداح ان کی کامیڈی سے بھرپور محظوظ ہوتے ہیں، وہ اب بھارت کے مشہور کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں نظر آتے ہیں۔

سدیش لہری نے حالیہ انٹرویو میں کپل شرما شو تک پہنچنے کا سفر کیسے طے کیا اس بارے  گفتگو کی ہے، سدیش لہری نے حال میں دیے گئے انٹرویو میں اپنی ماضی کی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اور میں کبھی اسکول نہیں گیا۔

سدیش لہری نے بتایا کہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے بچپن سے ہی کام کرنا پڑا، میں نے فیکٹری میں کام کیا اور ٹی اسٹالز پر چائے بھی بیچی، انہوں نے کہا کہ میں چائے بیچتا تھا لیکن میرے گھر کبھی چائے نہیں بنتی تھی، جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ خود بھی پی لیا کرتا تھا، میں نے مٹھائیوں کی دکان پر بھی کام کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے سبزیاں بھی بیچی اور قلفی بھی بیچتا رہا، جو دراصل بطور اداکار میرے لیے  ورکشاپ ثابت ہوئی تھی، قلفی اور سبزیاں بیچتے ہوئے ہمیں اداکاری ہی کرنی پڑتی تھی اس لیے مجھے اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں شادی بیاہ میں گانے بھی گایا کرتا تھا’ اور مشہور گلوکاروں کی نقل اتارتا تھا جو لوگوں کو کافی پسند آئی، جس کے بعد میں نے اسی کام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -