The news is by your side.

Advertisement

مری میں زندہ جلائی گئی اسکول ٹیچر کا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد: مری میں زندہ جلائی گئی اسکول ٹیچر ماریہ کے مرکزی ملزم ماسٹر شوکت سمیت 3 ملزمان کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مری میں زندہ جلائی جانے والی اسکول ٹیچر کیس کے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی ملزم ماسٹر شوکت نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ رقم ہتھیانے کے لیے اس کا نام ایف آئی آرمیں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان آر پی او کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں ماسٹر شوکت سمیت میاں ارشد اور رفعت محمود شامل ہیں۔

مری میں زندہ جلائی جانے والی 19 سالہ لڑکی پمز اسپتال میں دم توڑ گئی *

مری کی یونین کونسل ڈیوال میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں خاتون کے رشتے سے انکار کرنے پر نامعلوم ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

میڈیکل لیگو آفیسر کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشویش ناک تھی اور خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔ 19 سالہ ماریہ پمز اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں