تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کلاس چھوڑنے پر ٹیچر کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں سرکاری اسکول کے ٹیچر نے کلاس چھوڑنے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ہائر سیکنڈری اسکول کے ٹیچر سبرامنیم نے مبینہ طور پر 12ویں جماعت کے طالب علم کو کلاس چھوڑنے پر لاٹھی اور لاتوں سے اس کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

مذکورہ واقعہ 13 اکتوبر کو گورنمنٹ نندنار بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں اس وقت پیش آیا جب ٹیچر نے کلاس چھوڑنے پر طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم درخواست کرتا رہا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں کرے گا لیکن ٹیچر کو رحم نہ آیا اور وہ مسلسل اسے لاٹھی اور لاتوں سے مارتا رہا۔

کلاس میں موجود دیگر دو طالب علموں نے موبائل فون پر اس واقعے کو ریکارڈ کرلیا اور کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیچر کے اس اقدام پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ آٹھ طلبا بدھ کے روز اسکول آئے اور پہلے ایک گھنٹے کی کلاس لینے کے بعد دوسرے گھنٹے میں فزکس کی کلاس چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ سبرامنیم ٹیچر نے فزکس کا ٹیسٹ لینا تھا۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ ان طالب علموں کو دوسری منزل پر بیٹھے دیکھا تو میں انہیں واپس کلاس میں لے گیا اور ٹیچر سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے بتایا کہ سبرامنیم نے طلبا سے کلاس چھوڑنے کی وجہ پوچھی اور بعد میں انہیں مارا، ایک طالب علم کی پٹائی کی ویڈیو اسی کلاس کے دو طالب علموں نے ریکارڈ کی۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -