پیر, جون 8, 2026
اشتہار

محکمہ تعلیم میں بھرتی استاد کا انوکھا کارنامہ! ایک سال میں 263 دن کی چھٹیاں لینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دادو : ضلع دادو کے اسکول میں تعینات بااثر استاد وقاص احمد کی جانب سے ایک سال میں 263 دن کی چھٹیاں لینے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ اسکول کے سرکاری ریکارڈ میں مذکورہ استاد کی ‘سروس بک’ تک موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں محکمہ تعلیم کی مبینہ ملی بھگت اور اقربا پروری کا ایک سنسنی خیز اسکینڈل سامنے آیا، جہاں ایک بااثر سرکاری استاد نے ڈیوٹی دینے کے بجائے چھٹیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

اسکول جوائن کرنے کے محض 10 دن بعد ہی غائب ہونے والے استاد نے ایک سال میں 263 دن کی چھٹیاں اڑا لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع دادو کے ایک مقامی اسکول میں تعینات بااثر استاد وقاص احمد نے نوکری کا چارج سنبھالنے کے صرف 10 دن بعد ہی مسلسل غیر حاضریوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

حد تو یہ ہے کہ مذکورہ استاد گزشتہ 15 دنوں سے بغیر کسی پیشگی اجازت یا دفتری مینیوئل کے ڈیوٹی سے مکمل غائب ہے، جبکہ اسکول کے سرکاری ریکارڈ میں مذکورہ استاد کی ‘سروس بک’ تک موجود نہیں ہے۔

ایک سال میں 263 دن کی ریکارڈ چھٹیاں لینے پر محکمہ تعلیم دادو کے اعلیٰ افسران کی کارکردگی اور مبینہ سرپرستی پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بااثر استاد کے اس رویے کے باعث اسکول میں تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے اور طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں