تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کس عمر کے بچے کو رات کتنے بجے بستر پر لیٹ جانا چاہیے؟ جانیے

امریکا کی خاتون ٹیچر نے بچوں کی عمر کے حساب سے انہیں رات کو بستر پر سلانے کے لیے لیٹانے کا وقت بنا دیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ولسن ایلیمنٹری اسکول سے وابستہ خاتون ٹیچر نے بتایا کہ اگر بچے رات کو مکمل نیند لے لیں تو اُن کا دن اچھا گزرتا ہے اور اُن کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 7 سال کی عمر کے بچے کو  صبح 7 بجے اٹھنا چاہیے اس لیے اُسے رات کو 8 سے 8:15 تک بستر پر لیٹا دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ’دس سال تک کی عمر کے بچے کو صبح ساڑھے 6 بجے نیند سے بیدار ہوجانا چاہیے اس لیے اُسے رات کو زیادہ سے زیادہ 8:30 بجے تک بستر پر بھیج دینا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: کس عمر کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچوں کے سونے کے ٹائمنگ کا چارٹ بھی جاری کیا، جس دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی نیند کے حوالے سے میں نے چارٹ بنا کر اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا، یہ وائرل ہونا میرے لیے حیران کن ہے مگر خوشی ہے کہ اب اس چارٹ پر کچھ لوگ عمل کریں گے جو اُن کے لیے بہت اچھا اور مددگار ثابت ہوگا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چارٹ وائرل ہونے کے بعد چند والدین اس سے متفق ہوئے اور انہوں نے اسے شاندار کاوش قرار دیا۔

Helpful information!

Posted by Wilson Elementary on Friday, 28 August 2015

ایک والدہ نے چارٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس لیے متفق ہوں کیونکہ ہمارے بچوں کا سونے کا وقت یہی ہے اور وہ تقریباً ان ہی وقتوں پر سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرے چار بچے ہیں، نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے بچے پریشان رہتے تھے مگر پھر ہم نے سونے کا معمول تبدیل کیا جس کے بعد اب وہ بہت خوش رہتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیند کو بہتر بنانے کا آسان حل

ایک اور خاتون نے مباحثہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وہ اپنے بچے کو رات 7 بجے سلانے کے لیے بھیج دیں تو وہ رات کو چار بجے اٹھ جاتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -