کراچی : گھر میں قائم مدرسے کے قاری نے 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے معلم قاری خیرالدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کراچی کے علاقے سعید آباد میں گھر میں قائم مدرسے کے قاری کی جانب سے 9 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم قاری خیرالدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ خیرالدین نے دانیال نامی بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
کیپٹن (ر) فیضان علی کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس نوعیت کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


