تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹن کے ڈبوں سے بنے خوبصورت فن پارے

ریاض : سعودی معّلم نے ٹن سے تیار کردہ پرانی اشیاء اور ڈبوں کو کاٹ کر آلات موسیقی، ہیوی مشنری اور اسلحے ماڈلز میں تبدیل کرکے ٹن کی دھات کو ری سائیکل کرنے کا نیا طریقہ بتادیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق استاد محمد الحجری السلمی ٹن کی دھات سے تیار کردہ بیکار ڈبوں اور اشیاء سے اپنے اسکول کےلیے مخصوص پر کشش مختلف مجسمے تیار کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔السلمی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ وہ اب تک ٹن کے ڈبوں اور ٹن کی دیگر اشیاء سے 320 مختلف ڈئزائن کے مجسمے تیار کرچکا ہے۔

استاد محمد الحجری السلمی کے مطابق وہ ٹن کی دھات سے بنی اشیاء سے عمارتوں، گاڑیوں، موسیقی کے آلات و جنگی ساز و سامان کے چھوٹے چھوٹے نمونے باآسانی تیار کرسکتا ہے۔

سعودی استاد السلمی کا کہنا تھا کہ ٹن ایک تیز دھار دھات ہے جو کسی بھی جاندار کو بہت آسانی سے شدید زخم دے سکتی ہے جس کے باعث اسے فن کے نمونوں میں تبدیل کرنا آسان نہیں ہے بعض اوقات تو ایک فن پارہ تیار کرنے میں پورا پورا ہفتہ لگ جاتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی معّلم نے اپنے تیار کردہ فن کے نمونوں کو عام کرنے اور اس کے مستفید ہونے کےلیےتخلیق کردہ اشیاء کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں تخلیقات میں ماحول دوستی پیدا کرنا چاہتا ہوں، طالبعلموں میں تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرنے کےلیے میں نے ریاض کے ایک اسکو میں بہت سے تربیتی کورسز کاانعقاد کرچکا ہوں۔

Comments

- Advertisement -