تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

استاد کا پہاڑے یاد کرانے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: استاد نے اسکول کے بچوں کو پہاڑے یاد کرانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کیا آپ کو بھی پہاڑے یاد کرنا امتحان لگتا تھا مگر اب بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ریاضی کے استاد نے بچوں کو پہاڑے یاد کرانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے بچے ایک میدان میں دائرہ بنائے بیٹھے ہیں جبکہ بیچ میں تین سے چار بچے دو اور تین کا پہاڑا رقص کرتے ہوئے یاد کررہے ہیں۔

اسکول کے بچے رقص کرتے ہوئے دو دونی چار، دو تیا چھ، دو چوکے آٹھ، 2 پنجے دس کہتے ہوئے رقص کررہے ہیں اور پہاڑے یاد کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے صرف دو کا ہی نہیں تین کا پہاڑا بھی اسی انداز سے رقص کرتے ہوئے یاد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہاولپور گورنمنٹ اسکول کا استاد جلاد بن گیا، تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استاد کے اقدام کو سراہا جارہا ہےاور ساتھ ہی ان استاد پر تنقید کی جارہی ہے جو بچوں کو سبق یاد نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں استاد کے بہیمانہ تشدد سے طالب علم زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -