تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹیچرز نے طالب علموں کو انوکھی سزا دے دی، ویڈیو وائرل

ٹیچرز نے اسمارٹ فونز کا بے حد استعمال کرنے والے طالب علموں کو ایسی انوکھی سزا دی کہ ہر کوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین موبائل فونز کو آگ میں ڈال کر خاکستر کر رہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو انڈونیشیا کے کسی اسکول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین اسکول ٹیچرز ہیں جب کہ اردگرد کھڑے تمام طالب علم ہیں۔ ٹیچرز نے موبائل فونز کا بے تحاشہ استعمال کرنے والے طالب علوں کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ کار اپنایا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین ٹیچرز باری باری طالب علموں کے مہنگے اسمارٹ فونز آگ میں ڈال رہی ہیں۔ ویڈیو کو س سے پہلے ٹی ٹاک پر شیئر کیا گیا اس کے بعد ویڈیو انسٹا گرام اور فیس بک پر بھی وائرل ہوگئی۔

موبائل فونز آگ میں ڈالنے پر خواتین ٹیچرز پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بطور استاد طالب علموں کے ساتھ ایسا سلوک ٹھیک نہیں، سزا کا کوئی اور بھی طریقہ اختیار کیا جا سکتا تھا، اس سے طالب علموں کا مالی نقصان ہو رہا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔

Comments

- Advertisement -