تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اساتذہ کا احتجاج: وفاقی دارالحکومت کا انتہائی اہم علاقہ میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ، علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے سینکڑوں اساتذہ آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف ڈی چوک پر جمع ہوئے

بعد ازاں احتجاجی اساتذہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کیا تو اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، دونوں جانب سے دھکم پیل ہوئی، جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔

اس موقع پر مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا،  اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ چکے ہیں۔

احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کردیا ہے، جس پر اندیشہ ہے کہ ملازمین کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹائز بھی ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے۔‘

Comments

- Advertisement -