تازہ ترین

بچوں نے ٹیچر کو رُلا دیا

واشنگٹن: ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ٹیچر روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے شاگردوں کی جانب سے دیے گئے تحفے پر  ٹری پیان نامی ٹیچر کے آنکھوں میں خوشی کے آنسوں آگئے اور وہ کلاس میں ہی رونے لگے۔

معاشرے میں جہاں استاد کی قدر گھٹتی جارہی ہیں ویسے ایسے طالب علم بھی ہیں جو اپنے ٹیچروں سے محبت کا انوکھا انداز اپنا کر سب کے دل جیت لیتے ہیں۔ یہ دل موہ لینے والے والا واقعہ امریکی ریاست نبراسکا میں پیش آیا۔

شاگروں نے اپنے استاد کو تحفے میں کیا دیا؟ یہ جان کر بھی آپ حیران رہ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیچر کے جوتے ایک دن کلاس روم سے غائب ہوگئے تھے جس پر انہیں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس روز وہ بغیر جوتے کے گھر گئے تھے۔ بعد ازاں شاگروں نے پیسے جمع کرکے اپنے استاد کو سرپرائز کے طور پر جوتے گفٹ کیے، جس پر استاد خوشی سے آپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔

سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -