لاہور: دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، تجربہ کار یونس خان ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، عمران خان جونئیر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کے سبب ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے لئے سلیکٹرز نے عمران خان جونئیر اور عامر یامین کو موقع دیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان، محمد حفیظ، احمد شہزاد، مختار احمد عمر اکمل صہیب مقصود، شعیب ملک ،محمد عرفان ،بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر،اور محمد رضوان شامل ہیں۔
آل راونڈر انور علی انجری کے سبب ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہ بنا سکے، ون ڈے اسکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ احمد شہزاد، صہیب مقصود ، شعیب ملک، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، انوار علی، عماد وسیم، وہاب ریاض، یاسر شاہ ، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔
تجربہ کار یونس خان ون ڈے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے جبکہ آف اسپنر سعید اجمل بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کیا، جس کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔