تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹیم آف ڈی کیڈ کا اعلان، شعیب اختر اور مداح آئی سی سی پر برس پڑے

کراچی: موجودہ دہائی کی بہترین ٹیم میں قومی کرکٹر ز کی عدم شمولیت پر سابق کرکٹرز اور مداح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے موجودہ دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں حیران کن طور پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان یونس خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ سمیت کسی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا، سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو آئینہ دکھا دیا۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل کی ٹیم نہیں ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی کیڈ کا اعلان کرنا تھا، بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس بیٹسمین کو ٹوینٹی ٹیم میں ہونا چاہئے تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آئی سی سی شاید بھول گیا ہے کہ پاکستان بھی اس کا ممبر ہے۔‘

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے بھی آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’غلطی ہوگئی ان سے وہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں ’آئی پی ایل‘ لکھنا بھول گئے۔‘

بابر واریئر نامی صارف نے لکھا کہ ’یونس خان اور اے بی ڈیولیرز موجودہ دہائی کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے مستحق ہیں۔‘

روہت نامی صارف نے قومی کرکٹر یونس خان کی حمایت میں لکھا کہ ’یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی اور 50 کی اوسط سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

ایک اور صارف نے آئی سی سی کو پاکستان کی لگاتار 11 ٹوینٹی سیریز جیتنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ناانصافی ہے۔‘

شائقین کرکٹ نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے بابر اعظم اور اے بی ڈیولیرز کی بیٹنگ اوسط شیئر کی جس میں ڈیولیرز کے 44 اننگز میں ایک ہزار 82 رنز ہیں جبکہ بابر کے 42 اننگز میں 50.9 کی اوسط سے 1681 رنز بنا رکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -