اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کے لیے  پرعزم ہے جبکہ محمد عرفان انگلینڈ پہنچ گئے۔

ناٹنگھم میں تیسرا ون ڈے ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، انگلینڈ سے اہم میچ کھیلنے کے لیے قومی ٹیم لارڈز سے ناٹنگھم پہنچ گئی ہے، کھلاڑٖیوں نے فتح کے مرہم سے شکستوں کا زخم بھرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسرے ون ڈے میں تجربات کیا گیا لیکن تبدیلیاں نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں، ٹاپ آرڈز میں شرجیل خان کمزور مہرہ ثابت ہورہے ہیں تو اظہر کی فارم بھی روٹھی نظر آرہی ہے۔

بیٹنگ میں درست کمبی نیشن مینجمنٹ کے لیے درد سر بن گیا ہے جبکہ بولرز بھی ٹریک سے اتر رہے ہیں، وکٹیں گرانا مشکل ہوگیا ہے۔

پروفیسر حفیظ انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں