تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

وال چاکنگ مٹانے کا عزم‘ سرعام کی ٹیم عالمی ریکارڈ بنانے کو تیار

کراچی: معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے کا عزم لیے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے شہر قائد میں ہونے والی وال چاکنگ کو مٹانے کی مہم کا اعلان کردیا جو دنیا کی سب سے بڑی مہم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرنے اور عوام تک حقیقت پہنچانے والے اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے گزشتہ دنوں عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرعام کی ٹیم کا ممبر بننے کے لیے بڑے پیمانے مہم کا آغاز کیا۔

اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ صرف کراچی سے ہی لاکھوں نوجوانوں نے سرعام کی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جن میں سے 15 ہزار ممبران 25 دسمبر کو ’کراچی چمکے گا‘ مہم کا حصہ بنیں گے۔

یومِ قائد (قائد اعظم کی پیدائش) کے دن سرعام نے شہر کی دیواروں پر ہونے والی چاکنگ کو مٹانے کا بیڑا اٹھایا، اس مہم کے تحت نمائش مزارِ قائد سے لے کر کراچی یونیورسٹی تک ہونے والی تمام دیواروں پر سے چاکنگ ہٹائی جائے گی۔

سرعام کی ٹیم کے اعلان کے بعد مختلف فلاحی تنظیموں اور پینٹ بنانے والی کمپنی نے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، جن میں رضاکاروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی خدمات بھی شامل ہیں۔

اقرار الحسن کا دعویٰ ہے کہ ’ہماری تحقیق کے مطابق اب تک یہ اتنے بڑے پیمانے پر وال چاکنگ مٹانے کا کام دنیا میں کہیں بھی نہیں کیا گیا‘۔

انہوں نے کراچی کے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ’کراچی چمکے گا‘ کی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا کرنے میں کردار ادا کریں۔

اقرار الحسن کے مطابق دیواروں پر سے چاکنگ مٹانے کے لیے 34 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر اپنے امور سرانجام دیں گی، اس ضمن میں ٹیم لیڈران کو بھی منتخب کیا گیا ہے تاکہ کام کو مزید بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں