ظالم شخص نے کتے کو چھیڑنے پر 13 سالہ بچے کو قتل کردیا teasing of dog، boy killed
The news is by your side.

Advertisement

کتے کو چھیڑںے پر 11 سالہ بچہ قتل

فیصل آباد: انسانیت کی توہین کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، کتے کو تنگ کرنے پر مالک نے 11 سالہ لڑکے کو جان سے مار دیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں پیش آیا جہاں تین خانہ بدوش بچوں نے راہ چلتے ہوئے کتے کو چھیڑا تو مالک مشتعل ہوگیا اور اس نے مشتعل ہوکر لڑکوں پر فائرنگ کردی۔

مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، ہم نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا اور زخمی بھائی اعجاز کے پاس آیا جس نے میرے ہاتھ میں دم توڑ دیا اور میں وہیں روتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے محض کتے کو چھیڑںے پر بچے کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جارہی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں