تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی سے دبئی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، مسافر سراپا احتجاج

کراچی: کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سےدبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے،پرواز رات ایک بج کر5منٹ پر شیڈول تھی، مسافروں کوطیارےمیں2بار سوار کرنےکےبعداتار دیا گیا جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

حکام نے بتایا کہ طیارےکےانجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے جہاز کو روانہ نہیں کیا جاسکا، طیارے کےانجن کو ٹھیک کرنےکےلیےپارٹس لیکر دوسری پرواز دبئی سےکراچی پہنچ گئی ہے، جلد تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی کی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجود

گذشتہ ماہ بھی لاہور سے کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 405 تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا۔

اس پرواز میں اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مسافر سوار تھے، جنہیں انتظامیہ نے خرابی کے باوجود بھی لاؤنج میں منتقل نہیں کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں