The news is by your side.

Advertisement

انوشکا کی فلم شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن ہلاک

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ٹیکنیشن ملازم کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوا، زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں داکٹرز نے اُسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کرنٹ کو بتایا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے سیٹ پر موجود تمام لوگوں سے تفتیش کی جائے گی۔ فلم پری کے ہدایت کار پروست روئے ہیں یہ اُن کی بالی ووڈ میں بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہوگی جس میں معروف اداکارہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ٹیکنیشن کی ہلاکت کے بعد ڈائریکٹر نے فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر معطل کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں