ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

مشہوری کیلیے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والا بھارتی فوجی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرالا میں مشہور ہونے کیلیے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والے فوجی اہلکار کو دوست سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شائن کمار نامی فوجی اہلکار نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ پر میرے دوست کے ساتھ کم از کم چھ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

پولیس نے شائن کمار اور اس کے دوست کے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے کے حقائق تلاش کرنا شروع کیے۔

جب پولیس نے تمام چیزوں کو جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ فوجی اہلکار نے خود پر حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچا۔ پولیس کے مطابق شائن کمار کے دوست نے بتایا کہ اس نے مشہور ہونے کیلیے ایسا کیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شائن کمار اس طرح کا جھوٹا بیان دینے کیلیے مختلف وجوہات بتا رہا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی۔

شائن کمار کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ کمار نے مشہور ہونے کیلیے ساری منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں