تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا پاکستان کیلیے 125 ملین روپے امداد کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی ادارہ میٹا کی جانب سےسیلاب متاثرین کیلئے 125 ملین روپےکی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹا ڈائریکٹر فار ایمرجنگ جارڈی فورنیز کا کہنا ہے کہ امداد چاروں صوبوں میں فلاحی ادارے یونیسیف، ہینڈز اور آئی ٹی اے کےذریعے دی جائےگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انتہائی تباہ کن قدرتی آفت کا سامنا ہے ہم بحالی کے لئے سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں متاثرین کی بحالی کیلئےفلاحی اداروں کو اپنا تعاون بھی پیش کررہے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزمائش کے اس موقع پر ہم میٹا کے تعاون کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا۔ گوگل نے اربوں صارفین سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کردی۔

گوگل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا اور دنیا بھر میں اربوں صارفین سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے سینٹر فار ڈیزاسٹر، فلن تھرافی پراور سپورٹ ریکوری ناؤ کا لنک ایکٹویٹ کردیا ہے جس کو کلک کرکے پچیس اور پچاس سے لیکر ہزاروں ڈالر تک عطیات دئیے جاسکتے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -