تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ٹیکنو کی‎ Camon 17 ‎سیریز اسمارٹ فون انڈسٹری میں دھوم مچانے کے لیے تیار، ‏لانچنگ تاریخ کا اعلان‎ ‎

ہماری روزمرہ زندگی میں اسمارٹ فونز بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ صارفین اپنے لیے ‏ایسے اسمارٹ فون کو منتخب کرتے ہیں جو ان کی ضروریات کو پورا کرے۔ نوجوان ‏صارفین بہترین ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز سے لیس ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فونز ‏کو پسند کرتے ہیں اور اپنے فون کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرتے رہتے ہیں۔

ٹیکنو پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا اسمارٹ فون برانڈ ہے جو کم بجٹ میں صارفین کی ‏تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ٹیکنو نے سال 2021 کے ‏لیے‎ Camon 17 ‎سیریز کا اعلان کیا۔

اس سیریز کے اعلان کے ساتھ ہی ٹیکنو صارفین نے سوشل میڈیا پر ماحول کو گرما دیاہے۔ ‏دوسری جانب ٹیکنو نے سُپر ہیرو کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اداکار "کرس ‏ایونیز” کو‎ Camon 17 ‎سیریز کا گلوبل برانڈ ایمبسڈر بنا کر اسمارٹ فون انڈسٹری میں ‏ایک نیا رحجان متعارف کروا یا ہے۔ کرس ایوینز کی بطور برانڈ ایمبسڈر تقرری نے ‏مداحوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔‎ ‎

‎ ‎اب ٹیکنو صارفین کا انتظار ختم ہو گیا ہے، کیونکہ‎ Camon 17 ‎سیریز کی لانچنگ کی ‏تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔‎ Camon ‎کی نئی سیریز کے دو اسمارٹ فون‎ Camon 17 ‎اور‎ Camon 17 Pro ‎کی لانچنگ 11 جون، 2021 (جمعہ) کو شام 7 بجے ایک آن لائن‎ ‎TechTalk ‎شو میں کی جائے گی۔ یہTechTalk ‎شو ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج اور ‏یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔ شو میں اداکارہ ہاجرہ یامین، ولاگر رحیم پردیسی، ‏اداکار فہد شیخ، ٹیک‎ (Tech) ‎ماہر بلال منیر اور فیشن فوٹوگرافر عمیر بن نثار شرکت ‏کریں گے۔

اسمارٹ فون انڈسٹری میں دھوم مچانے کے لیے‎ Camon 17 Pro ‎اپنے 48 میگا پکسل ‏کے کلیئرسٹ سیلفی کیمرا اور غیر معمولی فیچرز کے ساتھ انٹری کرے گا۔ اس کے علاوہ ‏نئی جنریشن کے اس اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج، ہیلیو جی 95 ‏گیمنگ پروسیسر اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔‎ Camon ‎سیریز ‏کے دیگر اسمارٹ فونز کی طرح‎ Camon 17 Pro ‎میں بھی‎ TAIVOS ‎ٹیکنالوجی سے ‏لیس 48 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ جو دن ہو یا رات آپ کی بہترین سیلفیاں ‏بنائے گا۔

بس اتنا ہی نہیں‎! Camon 17 ‎بھی اپنے فیچرز کے ساتھ صارفین کو اپنا گرویدہ بنانے کے ‏لیے تیار ہے۔ اس فون میں بھی عمدہ کوالٹی کا 48 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے، اس کے ‏علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ساتھ 6.6 انچ کی لارج ڈسپلے پر ‏‏90 ہرٹز کا ریفریش ریٹ بھی دیا گیا ہے۔ صارفین کو‎ Tech ‎ٹاک شو میں‎ Camon 17 ‎سیریز کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل ہوں گی۔ لہذا لائیو‎ Tech ‎ٹاک شو کے ‏لئے ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینلز کو فالو کریں۔

آپ کو یہ جان کر بھی خوشی ہو گی کہ‎ Camon 17 ‎فون‎ DARAZ ‎سے آپ ابھی ‏‏24,999/- روپے کی حیرت انگیز قیمت پر آرڈر کر سکتے ہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی؟

Comments

- Advertisement -