جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں 21 سے 24 اپریل 2026 تک 4 روزہ ’ٹیک ٹیکسٹائل فرینکفرٹ‘ میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر پور نمائندگی کرے گا۔
ٹیک ٹیکسٹائل ایک عالمی سطح کی نمایاں تجارتی نمائش ہے، جو تکنیکی ٹیکسٹائل اور نان وون فیبرکس کے لیے مخصوص ہے۔ یہ نمائش ہر دو سال بعد فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوتی ہے اور جدید، اعلیٰ کارکردگی اور پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں اور صنعتی ماہرین سے رابطے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
ٹیک ٹیکسٹائل میں شامل نمایاں پروڈکٹ گروپس میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، اعلیٰ کارکردگی کے حامل ٹیکسٹائل، قدرتی بنیادوں پر تیار کردہ ٹیکسٹائل اور پائیداری پر مبنی ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ 2024 کے ایڈیشن میں 1,469 نمائش کنندگان اور 35,181 سے زائد تجارتی زائرین نے شرکت کی تھی جن میں نمایاں ممالک جرمنی، اٹلی، فرانس، ترکیہ، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور پولینڈ شامل تھے۔
فرانس میں ٹیکس ورلڈ پیرس ٹیکسٹائل نمائش، پاکستانی اسٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) پاکستانی برآمد کنندگان کی اس نمائش میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد ان کے بین الاقوامی کاروبار کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


