منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل، 2 ملزمان کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ کے قتل میں نامزد 2ملزمان کانام پی این آئی ایل میں ڈال دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔

جاوید بٹ کے قتل کے 2ملزمان کانام پی این آئی ایل میں ڈال دیاگیا، پولیس نے بتایا کہ مقدمےمیں نامزد امیر فتح اور قیصربٹ بیرون ملک فرار نہیں ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے ایف آئی اے کو نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاوید بٹ کی ریکی کرنےوالی ایک گاڑی کوکیمروں کےذریعےٹریس کیا تاہم گاڑی کس کےنام پرہے،ایکسائزحکام سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹرز کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص جاوید بٹ اقبال ٹاون کا رہائشی تھا ، امیر بالاج کےقتل کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں