تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والا نوجوان

منہ کھولنا تو فطری عمل ہے مگر  امریکی نوجوان نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اگر انسان ضرورت سے زیادہ منہ کھولنے کی کوشش کرے تو اُس کے جبڑے درد کرنے لگتے ہیں مگر چند لوگوں کو پیدائشی طور پر رب کی طرف سے یہ صلاحیت عطا کی جاتی ہے کہ وہ بہت بڑا منہ کھول سکتے ہیں۔

امریکی سے تعلق رکھنے والے ’فلپ انگس‘ نے حال ہی میں سب سے بڑا منہ کھولنے کا علامی ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

فلپ کا منہ پونے چار انچ یعنی 9.52 سینٹی میٹر کھلتا ہے، اس حساب سے ٹینس کرکٹ گیند اور سیب سے بڑا منہ کھولتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے فلپ کو اعزاز دیا کیونکہ اس سے قبل یہ ٹائٹل عیساک جون سن نامی امریکی شہری کے پاس تھا جن کا منہ 8.8 سینٹی میٹر کھلتا تھا۔

فلپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار 9 یا دس سال کی عمر میں پتہ چلا کہ اُن کا منہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بڑا کھلتا ہے، یہ سن کر وہ پریشان ہوئے مگر والدین نے حوصلہ افزائی کی اور احساس کمتری کو دور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے غور کرنا شروع کیا۔ ’واقعی ایسا تھا کیونکہ لوگ برگر آرام سے نہیں کھاسکتے جبکہ میں ایک ہی نوالے میں آرام سے بن کباب کو توڑ سکتا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -