بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

لڑکی نے منجمد جھیل میں گرے بچے کو بچانے کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں 13 سالہ لڑکی نے منجمد جھیل میں گرے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

چین میں 13 سالہ لڑکی کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر چار سالہ بچے کو بچانے کے لیے ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے، بچہ 6 دسمبر کو شمال مغربی چین کے کاؤنٹی پارک میں منجمد جھیل میں گر گیا تھا۔

بچہ منجمد جھیل کی سطح پر کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک سوراخ میں گر گیا۔

جب بچے کی ماں کنارے پر کھڑی فائر فائٹر کی منتظر تھی تو بچی ان کے پاس آئی اور مدد کی پیشکش کی اور کہنے لگی کہ بچے کو بچانے کے لیے مجھے جانے دیں۔

بچی نے پائپ لیا اور برف پر اسے مارنے لگی لیکن وہ بھی برف کا ایک حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے اس میں گر گئی۔

خوش قسمتی سے فائر فائٹرز پہنچے اور فوری طور پر دونوں کو برفیلے پانی سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو کمبل دیا کیونکہ وہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ میں رہنے کی وجہ سے کانپ رہی تھی۔

لڑکی نے اپنا نام یا دیگر ذاتی معلومات نہیں بتائیں اور وہاں سے چلی گئی۔

تاہم ایک راہگیر نے اس کی تصویر موبائل فون سے کھینچ کر شیئر کی جو وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

بچے کے والدین کو لڑکی سے مل کر اس کا شکریہ ادا کرنے کے خواہشمد تھے۔

بعدازاں وہ مل گئی اور اس کا نام لی جیٹنگ بتایا گیا جو ٹونگسین کاؤنٹی نمبر 2 میں مڈل اسکول کی طالبہ ہے۔

والد نے بتایا کہ جب بیٹی واپس آئی تو وہ چولہے کے پاس بیٹھ گئی کیونکہ اس کے کپڑے گیلے تھے جب اس سے وجہ پوچھی تو بتایا کہ پانی میرے اوپر گر گیا تھا۔

لی جیٹنگ کے والد کے مطابق بیٹی کی بہادری کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں