تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پروفیسر نے طالبعلموں کے لاکر میں امریکی ڈالرز کیوں رکھے؟ دلچسپ داستان

واشنگٹن : امریکی پروفیسر نے طالب علموں کے لاکر میں پچاس ڈالر کا نوٹ رکھ دیا تاکہ طالب علم تعلیم کی طرف راغب ہوسکیں۔

استاد اپنے شاگردوں کو تعلیمی میدان میں کامیاب کرنے کےلیے کئی کئی جتن اٹھاتے ہیں مگر کسی تخلیقی کام کے ذریعے طالب علموں کو تعلیم کی طرف راغب نہیں کرتے لیکن امریکی پروفیسر نے اپنے طلاب کو تعلیم کے زیور سے بہتر انداز میں آراستہ کرنے کےلیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔

یونیورسٹی آف ٹینسی کے کینیون وِلسن نے ایک لاکر میں 50 ڈالر کا نوٹ بطور انعام رکھا تھا اور طلاب کے نصاب میں اشارہ بھی دیا کہ لاکر نمبر 147 میں پچاس ڈالر رکھے ہیں جس کا کوڈ بھی پروفیسر نے نصاب میں بتایا مگر رقم حاصل کرنے کےلیے شرط عائد کردی۔

پروفیسر نے کہا کہ ان کے طالب علم پڑھائی میں دلچسپی تو لیتے ہیں مگر نصاب کو حرف بہ حرف نہیں پڑھتے جس کےلیے میں انعام رکھا تھا اور بچوں کو واضح کیا تھا کہ جو بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرے وہ رقم نکال لے۔

جب پروفیسر نے امتحانات کے آخر میں لاکر چیک کیا حیران رہ گئے کیونکہ کسی نے بھی رقم لاکر سے نہیں نکالی تھی اور اس کا مطلب تھا کہ کوئی 71 میں سے کسی بھی طالب علم نے بہتر انداز سے تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -