تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: 16 سالہ لڑکے نے 150 پاؤنڈ کو 60 ہزار پاؤنڈ میں کیسے بدلا؟

لندن: برطانیہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے 150 پاؤنڈ کی رقم کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 60 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل کر ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 16 سالہ لڑکے ایڈورڈ ریکس نے 150 پاؤنڈ کی رقم کو 60 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل کردیا اس طرح وہ ملک کا کم عمر فوریکس ٹریڈر بن گیا۔

ایڈورڈ ریکس کا کہنا ہے کہ اس نے فوریکس ٹریڈنگ میں تجربہ اور مہارت یوٹیوب کے ذریعے حاصل کی جہاں سے اس نے غیرملکی کرنسیوں میں تجارت کا طریقہ سیکھنے کا آغاز کیا۔

[bs-quote quote=”ایڈورڈ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم سے مرسڈیز گاڑی خریدنے کا خواہش مند ” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ کا خیال ہے کہ وہ برطانیہ میں سب سے کم عمر فوریکس ٹریڈر ہے، اسے اپنی عمر کے کسی ٹریڈر کا نہیں معلوم جو فوریکس کے میدان میں سنجیدگی سے نفع کما رہا ہو۔

ایڈورڈ کے مطابق اس کے دوست نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ فوریکس میں صحیح تجربہ حاصل کرنے کے لیے یو ٹیوب کا استعمال کرے، اس نے ویڈیو دیکھنے میں اپنا وقت صرف کرنا شروع کردیا تاکہ کرنسیوں کی تجارت سیکھ سکے۔

برطانوی لڑکے نے فنانشل مارکیٹس اور سیاسی خبروں پر نظر رکھ کر استفادہ کیا اور اپنی سرمایہ کاری کا ویژن بنانے کے لیے بریگزٹ کے معاملے کو خصوصی طور پر زیر غور لایا۔

ایڈورڈ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم سے مرسڈیز گاڑی خریدنے کا خواہش مند ہے اور باقی رقم سے اپنے والد اور بھائیوں سے امریکا میں تعطیلات گزارنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ اب فوریکس ٹریڈنگ کے خواہش مند افراد کو مشورے دیتا ہے اس وقت اس کے پاس 100 سے زیادہ کلائنٹ ہیں جن سے وہ اپنی خدمات کے عوض 120 پاؤنڈ وصول کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -