احمد آباد: بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان لڑکے نے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ہے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ دینے پر 16 سالہ بڑے بھائی نے 11 سالہ چھوٹے بھائی کے سر پر زور سے پتھر دے مارا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا، اور بعد ازاں اس نے بھائی کو قریبی کنویں میں پھینک دیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
قتل کرنے کے بعد بڑا بھائی آبائی گاؤں راجستھان چلا گیا ہے، تاہم والدین کی جانب سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزم کو واپس لایا گیا، تو اس نے والدین کے سامنے اعتراف کرلیا کہ اس نے چھوٹے بھائی کو پتھر مار کر قتل کردیا ہے۔
پولیس نے والدین کی درخؤاست پر مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی۔