تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

لندن، فائرنگ کے دو واقعات میں لڑکی ہلاک، لڑکا زخمی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر لڑکی ہلاک اور ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی لندن میں رات دس بجے دو گروہوں کے درمیان فائرناگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسرے واقعے ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

لندن پولیس کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

دوسرے واقعے میں 16 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، لندن پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مذکورہ واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی رپورٹس کے تحت نیویارک نے لندن کو جرائم کی شرح میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ماہ فروری میں نیویارک میں 14 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لندن اور نیویارک کی آبادی 60 لاکھ ہے جبکہ لندن میں پولیس اہلکار کی تعداد 32 ہزار ہے اور پولیس کا سالانہ بجٹ 3 ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -