ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

دبئی سے چھٹی پر آیا نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : فقیرآباد میں دوبئی سےچھٹی پر آیا نوجون اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پشاور کے علاقے فقیر آباد افغان کالونی میں دن دیہاڑے اسٹریٹ کرمنلز نے سنیچنگ کے بعد تعاقب کرنے والے نوجوان کو گولی کا نشانہ بنا دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ ابوبکر، جو دبئی سے چھٹیوں پر پشاور آیا ہوا تھا، اپنے محلے میں موجود تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دو نوجوانوں سے موبائل فون چھین لیا، واردات کے بعد ابوبکر نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گولی ابوبکر کے پیٹ میں لگی، نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، مقتول کے دوست کا بیان قلمبند کیا اور علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے قائم کی گئی ابابیل فورس اکثر علاقوں میں نظر نہیں آتی، جس کے باعث وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے اور جلد گرفتاری کی امید ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں