تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

روسی خفیہ ایجنسی کے دفتر میں خودکش حملہ، تین اہلکار زخمی

ماسکو: روس کی خفیہ ایجنسی ’فیڈرل سیکیورٹی سروس‘ کے دفتر میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق 17 سالہ نوجوان فیڈرل سیکیورٹی سروس کے دفتر میں داخل ہوا اور پھر اُس نے مشتبہ بیگ لابی میں رکھ دیا، تھوڑی دیر بعد زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات تین اہلکار زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا۔

روسی خفیہ ایجسنی نے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی جبکہ تحقیقاتی افسر کے مطابق ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کارروائی میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔

روسی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حملہ آور کی عمر 17 سال تھی، جس نے کارروائی کے بعد خود کو گولی مار کر قتل کیا، حملے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے دہشت گرد گروپ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

ابتدائی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آور لابی کے اندر داخل ہوا اور اُس نے بیگ میں بم چھپایا ہوا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کی شکل واضح نہیں ہوسکی تاہم مشتبہ شخص کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کا تعلق انتشار پھیلانے والے کیمونسٹ گروپ سے ہے، دہشت گرد نے حملے سے قبل فیڈرل سیکیورٹی سروس کے دفتر کی باقاعدہ ریکی کی اور پھر حکمت عملی کے ساتھ دفتر میں داخل ہوا۔

روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کو حملے سے متعلق آگاہ کردیا انہوں نے دہشت گرد گروپ کے دیگر افراد کو ہر صورت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں