تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ڈاکٹر موبائل میں مگن لڑکی جان سے گئی

فیصل آباد میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے 17 سالہ نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان لڑکی علاج کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دم توڑ گئی۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کی رہائشی 17 سالہ لڑکی آفرین کو پیٹ میں انفیکشن کے باعث جنرل اسپتال لایا گیا۔

سوگوار خاندان نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹروں نے اس کے علاج سے انکار کیا اور وہ موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

فیصل آباد جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلمان نے ڈاکٹروں کی غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے نوعمر لڑکی کی موت کی انکوائری شروع کر دی۔

پولیس نے ڈیوٹی ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے تھانہ غلام محمد منتقل کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

Comments

- Advertisement -