تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حادثے کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

لندن: برطانیہ میں حادثے کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانیہ کی کاؤنٹی نوٹنگھم شائر میں موٹر سائیکل سوار نوجوان نے مصروف شاہراہ پر حادثے کا ڈرامہ رچایا اور ایمرجنسی سروس کو بلا کر جعلی حادثے کے بارے میں بتاتا رہا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے نوجوان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان کو رات ایک بجکر 15 منٹ کے قریب مینسفیلڈ میں بوٹنی ایونیو پرموٹر سائیکل سمیت گرا ہوا دیکھا گیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کی حقیقت سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار چلتا ہوا آیا اور بیچ سڑک کے پر لیٹ گیا، پیچھے سے آنے والی گاڑی کا ڈرائیور نوجوان کے پاس گیا اور ایمرجنسی سروس کو بلایا۔

نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں پولیس نوجوان کے پاس اسپتال پہنچی اور جعلی حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی تو اس نے حادثے کے جعلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے نوجوان پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور فوٹیج آن لائن جاری کی تاکہ دوسروں کو اس طرح کے واقعے سے عبرت حاصل ہو۔

نوٹنگھم شائر پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں کو ایمرجنسی سروسز کا وقت ضائع کرنے سے پہلے دو بار سوچنے کی ترغیب ملے گی۔

Comments

- Advertisement -