The news is by your side.

Advertisement

موبائل فون کے پیسے کیوں مانگے؟ دوست نے دوست کو قتل کردیا

جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں موبائل کے پیسے مانگنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں موبائل کے پیسے مانگنا جرم بن گیا، دوست نے دوست ہی کو قتل کردیا، پولیس نے نواحی علاقے میں اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔

پولیس کے مطابق 4 روز پہلے ملزم زبیر نے دوست حمزہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا آج گرفتار کرلیا۔

مقتول کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تھا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں‌ کامیاب ہوگیا تھا جسے پولیس نے آج گرفتار کرلیا.

مزید پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کی جان لے لی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزم زبیر نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر پاکپتن محلہ حسن پورہ میں طالب علم نے اپنے ہی ساتھی پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد کی جامعہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو کے دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نےتقریب پرحملہ کردیا تھا، جس سے اکیس طلبا زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جائےوقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی برآمد ہوئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے پہنچا، سیکیورٹی عملہ شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں