The news is by your side.

Advertisement

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات

اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات کی دوران ملاقات دونوں ملکوں کا مفاہمتی عمل کیلئے کوششیں تیز کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چینی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات کی اور افغانستان میں دیرپا امن اور خطے میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا.

چین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان سے ملاقات میں میں قیام امن کیلئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

چینی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ بامقصد تبادلہ خیال اور مزاکرات سے اس کا حل نکالنا ممکن ہے.

چینی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیاں لائق تعریف ہے اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو بھی پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنی چاہیئے.

دوران ملاقات سیکرٹی خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں